3 اپریل 2011 - 19:30

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے افغان سیکورٹی فورسز سے کہا ہے کہ وہ ان مظاہرین کے خلاف جو قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں تشدد کا استعمال نہ کریں۔

ابنا: افغانستان کے صدراتی دفتر سے جاری جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے صدر حامد کرزئی نے سیکورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ بے گناہ افراد پر گولیاں چلانے سے پرہیز کریں اور مظاہروں کے دوران عام لوگوں کی املاک کی حفاظت کریں حامد کرزئی نے یہ حکم ایک ایسے وقت دیا ہے جب گذشتہ جمعہ کو شمالی شہر مزارشریف میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے کے شرکا پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے بعد ہجوم نے مشتعل ہو کر اقوام متحدہ کے دفتر پر حملہ کردیا۔
سنیچر کو بھی قندھار شہر میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں دس افراد مارے گئے۔ افغانستان میں اس وقت قرآن کریم کی بے حرمتی پر امریکہ کے تئيں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110